9 اکتوبر 2013 - 20:30
وزیر اعظم میاں نواز شریف ایک روزہ دورے پر آج پشاور آرہے ہیں

وزیراعظم کو خیبر پختون خوا اور فاٹا میں امن وامان کی صورتحال سے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی وزیر اعظم میاں نواز شریف آج ایک روزہ دورے پر پشاور پہنچیں گے۔

ابنا: وزیر اعظم نوازشریف گورنر ہاوس میں چرچ ،قصہ خوانی اور چارسدہ روڈ بم دھماکوں کے متاثرین سے ملاقات کریں گے۔ خیبر پختون خوا کے انسپکٹر جنرل پولیس ناصر درانی صوبے میں امن وامان کی صورتحال سے متعلق وزیر اعظم نواز شریف کو تفصیلی بریفنگ دیں گے جبکہ ایڈیشنل چیف سکریڑی فاٹا ارباب عارف قبائلی علاقوں میں امن وامان کی صورتحال سے متعلق وزیر اعظم نواز شریف کو بریفنگ دیں گے۔

.......

/169